لگاتار آٹھویں سال ای یو پی ڈی رسرچ کی طرف سے "ٹاپ پی وی انورٹر" ایوارڈ سرفراز Solis

مؤلف:Solis وقت:2023-02-20 11:32:46.0 Pageviews:388

15 فروری، 2023، کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ: دنیا کی سب سے تجربہ کار سب سے بڑے انورٹرز صنعتکاروں میں سے ایک گنلانگ (Solis) ٹیکنالوجز کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر اور خوشی ہو رہی ہے کہ لگاتا آٹھویں سال کمپنی کو قابل احترام عالمی مارکیٹ رسرچ آرگنائزیشن نے ٹاپ انورٹر برانڈ تسلیم کرتے ہوئے با وقار کمپنی ہونے کی مہر لگائی ہے ہمارے بارے میں- ای یو پی ڈی رسرچ ۔

 

22 سالوں کے سروے کا تجربہ اور سبھی 70 ممالک میں 100,000 انٹرویوز کے بعد ای یو پی ڈی رسرچ کی توثیق بازار میں دستیابی، برانڈ کا ادراک، خریداری میں ترجیحات، کسٹمر کی طمانیت اور تجویز کے ارد گرد تنصیب کنندہ کے تاثرات پر مبنی ہے۔

 

Solis گلوبل سیلس کے ڈائریکٹر ایرک ژانگ وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: "ای یو پی ڈی رسرچ کی طرف سے لگاتار آٹھویں دفعہ Solis ٹیکنالوجز' کے جنوبی افریقہ میں انورٹرز کے لیے ٹاپ مارکیٹ پوزیشن پر ہونے کی نہ صرف تائید کی گئی ہے بلکہ یہ 2023 میں ہماری حالیہ اور تیزی سے درجہ بندی میں ابھار کو برقرار رکھنے کی تصدیق کرتی ہے۔ سال 2022 کے دوران ہمیں ایس اینڈ پی گلوبل ہوم پیج| ایس اینڈ پی گلوبل نےعالمی سطح پر انورٹر شپمینٹ میں تیسرے مقام پر فائز کیا تھا، جس کی مدد سے ہم نے ایشیاء رسپانسل انٹرپرائز ایوارڈز میں گرین لیڈرشپ کٹیگری کا انعام جیتا تھا، اور PVP365 نے چینی لسٹیڈ کمپنیوں میں ٹاپ دو کمپنی قرار دیا تھا- سولر انڈسٹری نیوز کے لیے ملک کا معروف پیشہ ورانہ پلیٹ فارم کا درجہ دیا تھا۔"

 

جناب ژانگ آگے کہتے ہیں: "ہمیں اسکی پوری امید ہے کہ جنوبی افریقہ میں سولر رول آؤٹ کے لیے ایک بڑا 2023 ثابت ہوگا، اس لیے کہ ملک میں جیواشم سے پیدا ہونے والی بجلی کے گرڈ پر دباؤ کی وجہ سے روزمرہ بجلی بحران کے باعث اقتصادی اور سماجی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ای یو پی ڈی رسرس کی طرف سے ٹاپ برانڈ کی مہر لگنے کے بعد ہمارے چھٹے جنریشن سٹوریج انورٹرز کے حالیہ لاؤنچ کی مدد سے علاقے میں Solis کی ترقی مضبوطی کے ساتھ جاری رہے گی۔"

 

کمپنی کے مارکیٹ لیڈنگ سٹوریج انورٹرز میں کلیدی اضافہ میں شامل ہیں: عالمی مساوی پاور رینج کے لیے 125A کا بڑا چارج اور ڈسچارج کرنٹ؛ ایک ‘1+N’ فُل انرجی سٹوریج کی اہلیت؛ یک یا سہ فیز کی تعاملیت؛ 20% تیز انسٹالیشن؛ اور سپلائی میں مداخلت کے دوران ملی سکینڈ میں سوئچ اوور۔

 

سولر انرجی سٹوریج نظام میں انرجی سٹوریج انورٹر ایک بنیادی ڈیوائس ہے۔ یہ گرڈ میں عدم استحکام کو درست کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ نئے سولر پاور سسٹمز کے ایک اہم تکنیکی جزو کے طور پر انرجی سٹوریج انورٹر پاور ریگولیشن اور حفاظت کی یقین دہانی کی صلاحیتوں کو بہت بہتر بنا سکتا ہے۔

 

ای یو پی ڈی رسرچ کے بانی اور سی ای او مارک اے ڈبلو ہانر نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہتے ہیں: ای یو پی ڈی رسرچ کے پاس پی وی مارکیٹ کے درمیان اور اینڈ گاہکوں کے ادراک کی پیمائش اور تجزیہ کرنے کا 22 سالوں کا طویل تجربہ اور مہارت ہے، اور عالمی سطح پر سولر انڈسٹری میں سرٹیفیکیشن ادارہ کے طور پر معروف ہے۔ پی وی انورٹرز میں ٹاپ برانڈ کے لیے لگاتار آٹھویں دفعہ ای یو پی ڈی کا اعزاز حاصل کرنا [بے مثال] ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ Solis نے کامیابی کے ساتھ خود کو جنوبی افریقہ اور اس سے آگے سب سے اہم سپلائرز کے طور پر مستحکم کر لیا ہے۔ ہم Solis کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور اس مسلسل اس کی ترقی کی رفتار میں اضآفہ کی تمنا کرتے ہیں کیونکہ یہ اعلیٰ معیارات قائم کرتا رہتا ہے جس کی عالمی سطح پر کاروباری شراکت دار اور صارفین توقع کرتے ہیں۔"

 

یہ ایوارڈز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں 7 فروری، بروز منگل کی شام منعقدہ ایک تقریب میں دیے کیے گئے۔

 

گنگلانگ Solis کے بارے میں

 

2005 میں قائم کردہ گنگلانگ (Solis) ٹیکنالوجز، شینزین سٹاک ایکسچنج (300763. SZ) میں لسٹیڈ پی وی سٹرنگ انورٹرز کی تجربہ کار اور سب سے بڑے صنعتکاروں میں سے ایک ہے۔ Solis برانڈ کے تحت پیش کردہ کمپنی کا پورٹ فولیو اول درجہ کا کلاس قابل اعتماد مصنوعات فراہم کرنے کے لیے جدید سٹرنگ انورٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے جس کی توثیق انتہائی سخت بین الاقوامی توثیقی عمل کے تحت کی گئی ہے۔ گلوبل سپلائی چین سے لیس، اور عالمی معیاری آر اینڈ ڈی اور صنعتکاری صلاحیتوں کے ساتھ مل کر گنگلانگ نے ہر ایک علاقائی بازار کے لیے اپنے انورٹرز کو مستحسن کیا ہے، ساتھ ہی اپنے گاہکوں کو مقامی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ خدمات اور سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ براہ کرم وزٹ کریں Solis PV Inverters-Ginlong Technologiesglobal

1
تمام تبصرے (0):
+ مزید

تجویز کردہ خبریں

گنلانگ ٹیکنالوجیزجملہ حقوق محفوظ رکھتی ہے Copyright@2018 Support By KGU
کیپٹن چاچا*